in

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار

اداکارہ کنگنا رناوت کا محافظ ریپ کے الزام میں گرفتار

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے محافظ کو دھوکا دہی اور ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے جمعے کے روز بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے باڈی گارڈ کمار شیٹی کو ریپ اور دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ممبئی کے تھانے میں خاتون میک اپ آرٹسٹ نے ایک ماہ قبل دھوکا دہی، ریپ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو صفائی دینے کے لیے طلب کیا مگر انہوں نے تعاون نہ کیا۔

ملزم کی عدم دستیابی اور تعاون نہ کرنے پر ممبئی پولیس نے ریاست کرناٹک کے دیہی علاقے ہیگڈاہلی کی پولیس سے رابطہ کر کے کمار شیٹی کی گرفتاری میں تعاون مانگا، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمار شیٹی کے خلاف خاتون میک اپ آرٹسٹ نے مقدمہ درج کرایا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ شیٹی نے شادی کا وعدہ کر کے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا اور والدہ کی بیماری کے نام پر 50 ہزار روپے ادھار بھی لیے۔

کرناٹک کی پولیس نے ملزم کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیا ہے جہاں انہیں اب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی، حیدرآباد کے تاجروں کا ٹیکس معاف کیاجائے، متحدہ کامطالبہ

کراچی، حیدرآباد کے تاجروں کا ٹیکس معاف کیاجائے، متحدہ کامطالبہ

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا