in

عمران عباس کاحلالہ منیجربننے والے سیدجبران پرتنقید

عمران عباس کاحلالہ منیجربننے والے سیدجبران پرتنقید

سال 2021 کے آغاز سے اب تک سوشل میڈیا پر4 شادیاں کروادینے سے پریشان عمران عباس کی پوسٹ پرمزاحیہ تبصرے اداکار سید جبران کو مہنگے پڑے۔

عمران عباس نےفیس بک پوسٹ میں غلظ خبریں پھیلانے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کااظہارکیا تھا۔ فیس بک پرسوشل میڈیا پوسٹس اوریوٹیوب چینلزسے لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا ”علیزے شاہ، صبور علی، عشناشاہ اور اب عروہ حسین۔ جنوری 2021 سےلیکر اب تک میری چوتھی شادی۔ یاران بلاگرزکو کوئی اورکام نہیں ہے؟” ۔

اداکارنے سوشل میڈیا صارفین سے ایسے تمام یوٹیوب چینلز،بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان فالو کرنے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کیا ہم ان بلاگرزاور کلک بیٹرزکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں ؟ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکارکے ساتھ جوڑدیا جائے۔

مذکورہ پوسٹ پر اداکار کے مداحوں کے علاوہ شوبزساتھیوں نے بھی تبصرے کیے۔ سید جبران نے لکھا ” علیزے ، صبور، عشنا، عروہ ۔۔ 4 ہوگئیں۔ میرے خیال سے شرعی کوٹہ پورا ہوگیا تیرا”۔

اس بات پرڈرامہ رائٹرساجی گل نے لکھا ” اس بات تو نکاح پرنکاح، اگلی بار حلالہ”، جواب میں سید جبران نے کہا ” اس کی ڈیل ہوگئی ہے میری پہلے ہی عمران سے، میں اس کا حلالہ منیجر ہوں ”۔

اداکار کیشرعی کوٹے والی بات پرعمران عباس نے بھی جواب دیا کہ ”یہ صرف اس سال کا کوٹہ ہے، پچھلے سالوں کے کھاتے الگ ہیں ”۔

شرعی مسئلے ہر ہنسی مذاق دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے سید جبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے حساس معاملوں پرمذاق نہیں کیا جاتا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد8لاکھ44ہزار638 ہوگئی

کرونا وائرس:پاکستان میں صحتیاب افرادکی تعداد8لاکھ44ہزار638 ہوگئی

پیپلزپارٹی نےاعتماد توڑا،اعتماد بحال کرے ورنہ راہیں جداہی ہیں،شاہدخاقان

پیپلزپارٹی نےاعتماد توڑا،اعتماد بحال کرے ورنہ راہیں جداہی ہیں،شاہدخاقان