in

سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر کی طبیعت ناساز

سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر کی طبیعت ناساز

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

گزشتہ روز ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے شوہر مفتی انس اسپتال میں موجود تھے جہاں اُنہیں ڈرپ لگ رہی تھی۔

ثناء خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتی انس کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں تاہم ڈاکٹر نے مفتی انس کے تمام ضروری ٹیسٹ کرلیے ہیں۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ مفتی انس کو مختلف ملٹی وٹامنز دیے گئے اور ڈرپ بھی لگائی گئی ہے کیونکہ یہ سب اُن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے شوہر کو ایک دن میں تین مخلتف اوقات میں ڈرپس لگائی گئی ہیں کیونکہ وہ بہت کمزوری محسوس کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ سال بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا قیمت آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

اجے دیوگن نے بھی بنگلہ خرید لیا قیمت آپ کے اندازوں سے کہیں زیادہ

پانی کاتنازعہ: سندھ حکومت کاضلعی سطح پرمظاہروں کااعلان

پانی کاتنازعہ: سندھ حکومت کاضلعی سطح پرمظاہروں کااعلان