in

مشہور زمانہ ’ٹارزن‘ حادثے میں ہلاک

مشہور زمانہ ’ٹارزن‘ حادثے میں ہلاک

امریکی ٹیلی ویژن سیریز ’ٹارزن: دی ایپیک ایڈوینچرز‘میں ٹارزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جو لارا کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

​خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اداکار جو لارا جس طیارے میں سوار تھے وہ امریکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کے قریب ایک جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

چھوٹے طیارے میں جو لارا اور ان کی اہلیہ سمیت سات مسافر سوار تھے۔

ردر فورڈ کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو (آر سی ایف آر) کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب امریکہ کے شہر اسمرنا سے اڑان بھرنے والا ایک چھوٹا بزنس طیارہ گِر تباہ ہوا ہے۔”

آر سی ایف آر نے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران طیارے کے متعدد حصے اور انسانوں کی باقیات ملی ہیں۔

حکام نے متاثرہ طیارے میں سوار اب تک جو لارا یا کسی بھی شخص کی ہلاکت کی باقاعدہ طور پر تصدیق نہیں کی، تاہم، تمام افراد کی ہلاکتوں کے اشارے دیے ہیں۔

آر سی ایف آر کے انسیڈینٹ کمانڈر کیپٹن جاشوا سینڈرز نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہفتے کی شب تک جاری رہنے والا سرچ اور ریسکیو آپریشن اب بحالی کی کوششوں میں بدل چکا ہے۔

ان کے بقولاس موقع پر ہم زندہ متاثرین کی تلاش نہیں کر رہے بلکہ طیارہ تباہ ہونے والی جگہ پر بحالی کا کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار جو لارا نے 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ٹارزن اِن مین ہٹن’ میں ٹارزن کا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد وہ معروف امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘ٹارزن: دی ایپک ایڈوینچرز’ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

امریکی ایڈوینچر ڈرامہ سیریز ‘ٹارزن: دی ایپک ایڈوینچرز’ 1996 سے 1997 کے دوران نشر ہوئی تھی۔ سیریز کی کہانی افسانوی کردار ‘ٹارزن’ کے گرد گھومتی ہے جو افریقہ میں اپنے پرانے دوست ٹمبا کے ساتھ دوبارہ جا ملتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

GOLD RATE, PAKISTAN

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع ہے ؟ حکومت نے غور شروع کردیا

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ متوقع ہے ؟ حکومت نے غور شروع کردیا