in

سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سشانت سنگھ خود کشی کیس میں اہم پیشرفت، ریا چکروتی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آنجہانی اداکار کے گھریلو ملازمین اداکارہ ریا چکروتی سمیت 35 افراد کے خلاف سلطانی گواہ بن گئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خود کشی سے متعلقہ منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے سشانت کے گھریلو ملازمین کیشو بکنر اور نیرج سنگھ کو طلب کر رکھا تھا۔ یہ ان چار لوگوں میں شامل ہیں جو سشانت کی گزشتہ سال 14 جون کو خود کشی کے وقت گھر پر موجود تھے۔

سشانت کے دونوں گھریلو ملازمین اداکارہ ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک چکروتی سمیت 35 افراد کے خلاف منشیات کیس میں سلطانی گواہ بنے ہیں۔

خیال رہے کہ ریا چکروتی اور سشانت سنگھ راجپوت ریلیشن شپ میں تھے۔ سشانت کی خود کشی کے بعد کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد این سی بی نے ریا چکروتی اور ان کے بھائی شووک کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، کوثرمیڈیکو اورصابری نہاری سیل

کراچی: کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، کوثرمیڈیکو اورصابری نہاری سیل

بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مقدمہ درج 

بالی ووڈ کا معروف فوٹوگرافر 28سالہ ماڈل کو چار سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا مقدمہ درج