in

اداکارنبیل بن شاہد کی علیشہ پاشا سے شادی، تصاویر دیکھیں

اداکارنبیل بن شاہد کی علیشہ پاشا سے شادی، تصاویر دیکھیں

پاکستانی اداکار و ماڈل نبیل بن شاہد ماڈل علیشہ پاشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، علیشہ پاشا ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔

نبیل اور علیشا پاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ خبر دی ۔

نبیل بن شاہد نے اپنی شادی کے دن کی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہائے خوبصورت! ہماری زندگی کے اس نئے باب میں ہمیں خوشی و سکون ملے۔

علیشا پاشا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نبیل کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے کہا کہ ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں اس سے قبل انہوں نے اپنی مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں ۔

خیال رہے کہ نبیل بن شاہد نے 2015 میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’علی کی امی‘ سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعدازاں انہوں نےکئی ڈراموں میں کام کیا جن میں تیرا میرا رشتہ ، زخم ، آخر کب تک کے علاوہ معروف ڈرامہ خدا اور محبت کے دوسرے سیزن میں بھی اہم کردار ادا کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور میں تيزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

لاہور میں تيزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

گلگت بلتستان کاخوبصورت گانچھےاسٹیڈیم نظرکرم کامنتظر

گلگت بلتستان کاخوبصورت گانچھےاسٹیڈیم نظرکرم کامنتظر