in

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) ٹوئٹر صارف نے شادی کے لیے بالی وڈ  کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا، ٹوئٹر صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  یہ بھی  لکھا کہ وہ ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی کماتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان نے حال ہی میں نیویارک میں اپنے 21ویں جنم دن کا جشن منایا ہے۔  اس پرمسرت موقع پر سہانا خان کے خاص دوست بھی ہمراہ تھے۔جنم دن کے موقع پر گوری خان نے بیٹی سہانا خان کی تصور ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارکباد دینا چاہی۔ گوری خان نے تصور شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے۔۔ تم ہمیں آج محبوب ہو، کل بھی ہوگی اور ہمیشہ رہوگی’۔

گوری خان کی ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے سہانا خان کو ڈھیروں مبارکباد ملیں۔ لیکن ایک ٹوئٹ نے صارفین کو حیران کردیا۔ہاتھ مانگنے والے مداح کے اس ٹوئٹ نے تمام مداح صارفین کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی۔  کئی صارفین نے اسے ‘مزاحیہ’ قرار دیا۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اس وقت نیویارک یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور وہ ایک معروف اداکارہ بننے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اب انصاف مل جانا چاہئے جہانگیر ترین

وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق اب انصاف مل جانا چاہئے جہانگیر ترین

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال