in

حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

حرا مانی کی اپنے بھائیوں کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے بھائیوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔حرا مانی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے دونوں بھائیوں کے ہمراہ ڈانس کررہی ہیں۔

ایک منٹ 10 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں حرا مانی اور اُن کے بھائی بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’تُو چیز بڑی ہے مست‘ پر بڑے ہی شاندار انداز میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔حرا مانی نے ویڈیو کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت عرصے کے بعد مجھے میری شادی سے پہلے کا وقت یاد آگیا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ڈانس کرتے تھے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم بہن بھائی چاہے کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوجائیں، ہم جب بھی اکٹھا ہوتے ہیں تو پھر سے بچپن کی یادوں میں کھوکر بچے بن جاتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ماضی میں ہم بہن بھائیوں نے ایک ساتھ بہت ہی اچھا وقت گُزارا ہے اور ہم اپنے آنے والے وقت میں بھی ہمارے خوبصورت ماضی کو نہیں بُھولیں گے۔‘

حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’آپ کا ماضی مستقبل ہے اور مستقبل ماضی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ نے صرف چند منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ

فخر عالم بھی والٹن ائیرپورٹ کو بچانے میدان میں آگئے

فخر عالم بھی والٹن ائیرپورٹ کو بچانے میدان میں آگئے