in

شادی کی پہلی سالگرہ پرصدف کیلئے شہروزکی ‘پیارسے عاری’ پوسٹ

شادی کی پہلی سالگرہ پرصدف کیلئے شہروزکی ‘پیارسے عاری’ پوسٹ

شہروزسبزواری اور صدف کنول آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں لیکن اس خاص دن پر وش کرنے کیلئے شہروزنے پھولوں یا چاکلیٹ کا اہتمام نہیں کیا۔

انسٹا گرام پر شہروز نے کرونا کا ٹیسٹ کروانے والی صدف کی ایک ویڈیو شیئرکی جس میں انہیں اس طریقہ کار کے باعث چھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پس منظرمیں شہروزکی آواز سنی جاسکتی ہے جو انہیں سانس روکنے کیلئے کہہ رہی ہیں۔

شہروز نے کیپشن میں بتایا کہ ویڈنگ اینورسری پر مبارکباد کیلئے وہ کسی پیار بھری پوسٹ کے بجائے حقیقی طور” میں تم سے کیوں پیار کرتا ہوں ویڈیو” شیئرکررہے ہیں۔

صدف کی حالت سے لطف اندوز ہونے والے شہروز نے یہ بھی بتایاکہ یہ ویڈیو ہردفعہ ان کیلئے قہقہوں کا باعث بنتی ہے۔

شادی کے 8 سال بعد رواں سال مارچ میں سائرہ اور شہروز کی راہیں جدا ہونے کے بعد 31 مئی کو شہروز نے ماڈل صدف کنول کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ سوشل میڈیاصارفین میں سے بیشتر نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سائرہ کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔

کچھ عرصہ قبل شوبزحوڑی آغا علی اور ان کی اہلیہ حنا الطاف کی میزبانی میں ” دی کپل شو” میں دونوں نے اپنی پہلی ملاقات اور بعد میں شادی کرنے کی وجہ بیان کی تھی۔ شہروزکا کہنا تھا کہ صدف سے اوسلو میں ایوارڈ پرفارمنس کی ریہرسلز کے دوران ملاقاتیں ہوئیں، وہیں سے دوستی ہوئی لیکن اس وقت اس سے آگے کچھ نہیں سوچا تھا۔

شہروز نے اپنی دوسری شادی کا سہراسوشل میڈیا صارفین کے سرسجاتے ہوئے کہا کہ ہم واپس آئے تولوگوں نے اس دوستی کو کچھ اوررنگ دے دیا، یہ آئیڈیا لوگوں نے ہی دیا۔ اداکار نے ان تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی وجہ سے انہیں صدف سے شادی کرنے کا خیال آیا۔

سال 2012 میں پسند کی شادی کرنے والے شہروز ، سائرہ کے درمیان اپریل 2020 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد انہوں نےسوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور عوام سے درخواست کی تھی کہ ان کی پرائیویسی کااحترام کیا جائے۔ سائرہ اور شہروز کی بیٹی نورے کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پشاور:یونیورسٹی ملازمین کااحتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور:یونیورسٹی ملازمین کااحتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج

راجن پور کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ

راجن پور کچے کے علاقے میں ڈاکووں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حتمی فیصلہ