in

ایک 5 سال کے بچے سے اتنی نفرت کیوں ؟

ایک 5 سال کے بچے سے اتنی نفرت کیوں ؟

وائرل ویڈیوکے بعد ٹی وی پرمداحوں کو محظوظ کرنے والے ننھے اسٹا احمد شاہ پرتنقید کرنے والوں کو اداکار اعجاز اسلم نے منطقی اور کرارا جواب دیا ہے۔

اعجاز اسلم نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں وہ ، وسیم بادمی اور احمد شاہ جیتو پاکستان لیگ کے سیٹ پر کرکٹ میچ کی پلاننگ کررہے ہیں۔ اداکار نے کیپشن میں لکھا تھا ” ننھے چیمپئن کے ساتھ جے پی ایل کے لمحات”۔

اس مختصرویڈیو کلپ کو انسٹاگرام پرایک لاکھ 30 ہزار سے زائدافراد نے دیکھا ، بیشترصارفین نے احمد شاہ کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا لیکن کئی ایسے بھی تھے جنہوں نے نامناسب تبصرے کیے۔

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں لکھا ” جب تک میں نے اس بچے کو نہیں دیکھا تھا، سب اچھے لگ رہے تھے اوراب میں ”ڈس لائک ” کا بٹن ڈھونڈ رہا ہوں ”۔

اس پراعجازاسلم نے مذکورہ صارف کیلئے لکھا ” ایک 5 سال کے بچے سے اتنی نفرت کیوں؟ کیا اس نے آپ کو کوئی نقصان پہنچایا ہے ”۔

اداکار نے بغیرکسی ٹھوس وجہ کے تنقید برائے تنقید کرنے والوں کیلئے مزید لکھا ” دوسروں کیلئے اچھا سوچیں، آپ کی زندگی خوبصورت ہوجائے گی”۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوکے ایک جملے ” میرا بستہ واپس کرو” سے شہرت حاصل کرنے والے ننھے سوشل اسٹار پیر احمد شاہ یو ٹیوب پر گولڈ پلے بٹن حاصل کرچکے ہیں۔

رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوزمیں باقاعدگی سے دکھائی دینے والےاحمد شاہ کو انسٹاگرام، فیس بک اور یو ٹیوب پرلاکھوں صارفین فالو کرتے ہیں۔

احمد شاہ جن کا مشہور ڈائیلاگ ” اوئے پیچھے تو دیکھو” کے سب دیوانے ہیں، اپنی معصومیت کے باعث انہیں بیرون ملک بھی خوب پسندیدگی حاصل ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا شمار بھی احمد شاہ کے پرستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے احمد کا اسٹائل کاپی کرتے ہوئے ویڈیو بھی شیئرکی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صبا قمر نے  بھارت کے لیجنڈری اداکار عرفان خان سے عیدی لینے کا قصہ سُنادیا 

صبا قمر نے  بھارت کے لیجنڈری اداکار عرفان خان سے عیدی لینے کا قصہ سُنادیا 

اسلام آباد:واٹرپارکس،سوئمنگ پولز،تفریحی مقامات کھولنےکی اجازت

اسلام آباد:واٹرپارکس،سوئمنگ پولز،تفریحی مقامات کھولنےکی اجازت