in

صحتیابی کی دُعاکرنے والوں کیلئے مایاعلی کی پوسٹ

صحتیابی کی دُعاکرنے والوں کیلئے مایاعلی کی پوسٹ

اداکارہ مایا علی نے اپنی بیماری کے دوران صحتیابی کیلئے دُعا کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دو روزقبل فیشن ڈیزائنراورمایا کی قریبی دوست فائزہ ثقلین نے انسٹا اسٹوریرمیں مایا کی ایک تصویرشیئرکی تھی جس میں وہ مریضوں کیلئے مخصوص لباس پہنے اسپتال کے بسترپرموجود تھیں۔

تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک خواہشار پرمبنی پیغامات بھیجے۔

فائزہ ثقلین نے مایا کی بیماری کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا، تاہم اب اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں فالوورز کو اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے۔

انسٹا پرمایا نےزردلباس میں دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے شاعرانہ کیپشن میں لکھا ” مُدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مُدت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا”۔

اداکارہ نے اپنے لیے فکرمندی پرمداحوں کو سراہتے ہوئے ہوئے بتایا ” الحمد اللہ میں بہت بہتر ہوں، دعاوں اور نیک خواہشات کیلئے آپ سب کا شکریہ ”۔

مایا علی آن ائرڈرامہ سیریل ” پہلی سی محبت ” میں رخشی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ان کے مقابل شہریار منور ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد:واٹرپارکس،سوئمنگ پولز،تفریحی مقامات کھولنےکی اجازت

اسلام آباد:واٹرپارکس،سوئمنگ پولز،تفریحی مقامات کھولنےکی اجازت

ویڈیو: لاہور میں ڈاکوؤں نے چینی شہری کو لوٹ لیا

ویڈیو: لاہور میں ڈاکوؤں نے چینی شہری کو لوٹ لیا