in

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال

کرسٹیانورونالڈوکےاقدام پریاسرحسین کاسیلیبرٹیزسےمعصومانہ سوال

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق خبرکاحوالہ دیتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں اور اداکاروں سے ایک سوال کیا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی مظالم پروہاں کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے یاسرحسین نے رونالڈو کی ایک پرانی خبرکااسکرین شاٹ شیئرکیا جس کے مطابق اسٹار فٹبالر نے کاربونیٹڈ مشروبات کی انٹرنیشنل برانڈ پیپسی کے اشتہار میں کام کرنے کی آفر ٹھکرا دی تھی حالانکہ یہ آفرملین ڈالرز میں تھی۔

رونالڈوکے انکار کی وجہ برانڈ کا اسرائیلی فوج کو فنڈز دینے میں ملوث ہونا ہے جوفلسطینی عوام پرمظالم کرتی ہے۔

فٹبالر کے اس جراتمندانہ اقدام کو سراہنے والے یاسرحسین نےاسی تناظرمیں سوال اٹھایا ” کیا ہمارے کھلاڑی اوراداکارایسا کرسکتے ہیں ”۔

اداکارنے ساتھ ہی کیپشن میں اپنے استفسار کو”معصومانہ سوال ” بھی قراردیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے دسمبر2020 میں دبئی میں ہونے والی تقریب میں پلیئر آف دی سنچری کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

رونالڈو سے قبل مانچسٹر يونائيٹڈ کے مایہ ناز فرنچ فٹبالر پال پوگبا اورآئيوری کوسٹ عماد ڈيالو نے گراؤنڈ ميں فلسطين کا پرچم لہراکر اسرائيلی مظالم کيخلاف اپنا احتجاج ريکارڈ کروايا تھا۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیزفائرجمعہ 21 مئی کوعلی الصبح ہوا تھا۔ 11 روز تک جاری رہنے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 250 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔اسرائیلی حکام کے مطابق حالیہ تنازع میں ان کے ایک فوجی اہلکار سمیت 12 افراد مارے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

ٹوئٹرصارف نے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا ہاتھ مانگ لیا

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کوچھوڑدیا ہےاُن کو اپنا راستہ مبارک ہو،شاہدخاقان

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم کوچھوڑدیا ہےاُن کو اپنا راستہ مبارک ہو،شاہدخاقان