لاہور میں باحجاب کے ساتھ گلوکاری کرنے والی خاتون نے منفرد انداز متعارف کرادیا۔
لاہور تعلق رکھنے والی باحجاب صوفی گلوکارہ اقراء فراز کا کہنا ہے کہ کئی بار لوگوں نے انہیں تنقیدی جملے کسے، دوہری شخصیت کا مالک کہا، صرف یہی نہیں دھمکیاں تک دی گئیں مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔
اقراء کا کہنا ہے کہ حجاب انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ہے وہ نہیں جانتی کہ کتنے لوگوں کو انکا چہرہ یاد ہے مگر ان کا حجاب سب کو یاد رہ جاتا ہے۔
گٹار بجاتے اقراء کے شوہر بھی ان کے شوق کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔ اقراء کے شوہر کا کہنا ہے کہ بہت بار لوگوں نے کہا کہ پاپ راک بینڈ میں حجاب والی لڑکی کو لارہے ہو بینڈ نہیں چلے گا۔