in

شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

شوبز کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ کےہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بلال قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے نومولود بیٹے کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلال قریشی اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔اداکار نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے رومان رکھا ہے ۔‘خوشی کے اس موقع پر بلال قریشی نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت لکھی کہ ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں جُھٹلاؤ گے۔‘بلال قریشی کے بیٹے کی پیدائش پر مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے بڑے بیٹے کا نام ’محمد سوہان‘ ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

KHI Lockdown online photo

کراچی:ضلع وسطی میں 13جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Ptv Asad Umer Pc NCOC New 27-03

این سی اوسی کی آزادکشمیر الیکشن2ماہ تک مؤخر کرنےکی سفارش