in

بالی ووڈ پروڈیوسر ریان سٹیفن کورونا کے باعث ہلاک

بالی ووڈ پروڈیوسر ریان سٹیفن کورونا کے باعث ہلاک

بالی ووڈ پروڈیوسر ریان سٹیفن کورونا کے باعث ہلاک

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر ریان سٹیفن کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے،پروڈیوسر ریان سٹیفن نے ایک فلم میگزین کے لیے بطور کلب رپورٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے مختلف پبلیکیشنز اور فلم کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ وہ مختلف ٹی چینلز ایم ٹی وی، زوم ٹی وی، زی اور نائن ایکس ایم کے ساتھ بھی منسلک رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریان سٹیفن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سےگووا کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہفتے کے روز گووا میں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ بالی ووڈ اداکاروں کیارہ ایڈوانی، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد فنکاروں نے ریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پروڈیوسر ریان سٹیفن گزشتہ دو دہائیوں سے بالی ووڈ سے منسلک تھے۔ وہ الیکٹرک ایپلز اینٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے شریک بانی تھے۔ انہوں نے فلم ’’اندو کی جوانی‘‘ پروڈیوس کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شارٹ فلم ’’دیوی‘‘ بھی پروڈیوس کی تھی جس میں اداکارہ کاجول، نیہا دھوپیا اور شروتی ہاسن نے کام کیا تھا۔

مزید :

تفریحکورونا وائرس





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چترال:پل پارکرتےہوئے گاڑی دریامیں جاگری،8افرادلاپتا

چترال:پل پارکرتےہوئے گاڑی دریامیں جاگری،8افرادلاپتا

میڈیکل کے تمام طالب علموں کو ویکسین لگائی جائیگی،وزیرصحت پنجاب

میڈیکل کے تمام طالب علموں کو ویکسین لگائی جائیگی،وزیرصحت پنجاب