in

’کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونا پڑے گا‘ بھارتی اداکارہ کشور مرچنٹ نے آپ بیتی بیان کردی

’کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونا پڑے گا‘ بھارتی اداکارہ کشور مرچنٹ نے آپ بیتی بیان کردی

’کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونا پڑے گا‘، بھارتی اداکارہ کشور مرچنٹ نے آپ …

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کشور مرچنٹ نے نامور فلمساز پر کام کے بدلے ہیرو کے ساتھ سونے کی پیشکش کا الزام عائد کردیا اور  کہا کہ فلمساز کی یہ پیشکش میں نے فوری طور پر مسترد کردی جبکہ یہ پروڈیوسر اور ہیرو فلم نگری کا بڑا نام ہیں۔

کشور مرچنٹ ٹی وی کی مشہور اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ وہ کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ رئیلٹی شوز میں بھی شریک رہ چکی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔حالیہ انٹرویو میں کشور نے فلم میں کاسٹ سے متعلق انکشاف کیا کہ ایک فلم میں کام کیلئے انٹرویو کے دوان نامی گرامی فلمساز نے ہیرو کے ساتھ ایک رات سونے کی پیشکش کی۔انہوں نے مسلسل استفسار کے باوجود ہیرو اور فلمساز کا نام نہیں بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم انڈسٹری بدنام ہے لیکن ہر انڈسٹری میں یہ چیز ہوتی ہے اور یہ سب معمول کی بات ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں اس طرح کی پیشکش کا اعتراف کرچکی ہیں جبکہ ہدایتکار ساجد خان کو بھی اسی طرح کے الزامات کا سامنا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

چترال:پل پارکرتےہوئے گاڑی دریامیں جاگری،8افرادلاپتا

چترال:پل پارکرتےہوئے گاڑی دریامیں جاگری،8افرادلاپتا