اداکار یاسر حسین نے ریستوارن مالکان کا مینجر کی انگریزی کا مذاق اُڑانے پر شوبز ستاروں کے مذمت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انگریزی کو ’کُول‘اور اردو کو جہالت بنانے والے ہم ہی ہیں۔
یاسر حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں طویل تحریر میں کہا کہ اسلام آباد میں ہوٹل مالکان نے اپنے مینجر کی انگریزی کا مذاق اڑایا اور مزے کی بات یہ کہ ساری دنیا میں موجود لوگوں نے مجھ سمیت انگریزی میں ہی آواز اُٹھائی۔
یاسر حسین نے کہا کہ کسی نے یہ سوچا کہ اس مینجر کو انگریزی بولنے کی ضرورت کیوں پڑی، یہ کامپلیکس معاشرے میں آیا کہاں سے؟ شرم کا مقام ہے کہ ہم نے ہی انگلش کو کُول یعنی اچھا اور انگریزی کو جہالت بنا دیا ہے۔‘
پیسوں سے تمیز نہیں خریدی جاسکتی
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خواتین جو خود کو ایک ریسٹورنٹ کا مالک بتاتی ہیں وہ اس ریسٹورنٹ کے منیجر کو بلا کر اس کے ساتھ انگریزی میں بات چیت کرتی ہیں جبکہ منیجر کی انگریزی اتنی اچھی نہیں ہوتی جس پر وہ اس کا مذاق بناتی ہیں اور تمسخر اڑاتے ہوئے ہنستی بھی ہیں۔