in

عمران عباس چندماہ میں چوتھی شادی کروانے پربرہم

عمران عباس چندماہ میں چوتھی شادی کروانے پربرہم

اداکار عمران عباس حال ہی میں عشنا سے شادی اور پھر طلاق کے بعد اب عروہ حسین کےساتھ چوتھی شادی کروادینے پر شدید برہم ہیں۔

کمائی کے چکرمیں سچ اور جھوٹ کی تفریق میں نہ پڑنے والے یوٹیوبرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے والے عمران عباس نے بتایا کہ صرف چند ماہ کے دوران میری چوتھی شادی کروادی گئی ہے۔

فیس بک پرسوشل میڈیا پوسٹس اوریوٹیوب چینلزسے لیے گئے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا ”علیزے شاہ، صبور علی، عشاشاہ اور اب عروہ حسین۔ جنوری 2021 سےلیکر اب تک میری چوتھی شادی۔ یار ان بلاگرزکو کوئی اور کام نہیں ہے؟ ”۔

اداکار نے سوشل میڈیا صارفین سے ایسے تمام یوٹیوب چینلز،بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان فالو کرنے کی درخواست کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ” کیا ہم ان بلاگرزاور کلک بیٹرزکیخلاف ایکشن لے سکتے ہیں ؟ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے کہ کسی بھی خاتون کا نام اس کے ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑ دیا جائے”۔

اداکارنے اپنی فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام اسٹوریزمیں بھی شیئرکرتے ہوئے لکھا ” بعض اوقات ہم ایسی خبروں پرہنستے ہیں لیکن بہت سی بار یہ اتنی مزاحیہ نہیں ہوتیں، یہ کلک بیٹ ہیڈ لائنز واٹس ایپ گروپس سے ہوتے ہوئے ہماری فیملیز تک پہنچتی ہیں اور یہ کسی حد تک باعث شرمندگی ہے، کیا آپ لوگ یہ سب ختم کرسکتے ہیں ”۔

اس سے قبل 18 مئی کو ٹیلی ایکسپریس نامی یو ٹیوب چینل نے عمران عباس اور عشنا شاہ کی شادی کی خبر  چلائی تھی جس پر دونوں نے پُرمزاح انداز میں ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی تھی۔

شادی کے صرف ایک ہفتہ بعد عشنا شاہ اور عمران عباس کی طلاق

عشنا نے شادی کی خبر کااسکرین شاٹ عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں عمران عباس نے لکھا ” جلدی میں ہم ایک دوسرے کو بھی بتانا بھول گئے”۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امیتابھ نے سنی لیون کے کمپلیکس میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

امیتابھ نے سنی لیون کے کمپلیکس میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح گرنے لگی

اسلام آباد میں مثبت کرونا کیسز کی شرح گرنے لگی