in

عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے, ایکشن لینے کا عندیہ

عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے, ایکشن لینے کا عندیہ

عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے, ایکشن لینے کا …

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار عمران عباس اپنی چار شادیاں کروانے والے یوٹیوبرز سے تنگ آگئے اور اپنی جعلی شادی کی خبریں چلانے والے یوٹیوب چینل کے خلاف ایکشن لینے کا عندیہ دے دیا۔

یوٹیوب پر مختلف یوٹیوب چینلز ویوز، لائکس اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اکثر فنکاروں سے متعلق جھوٹی اور من گھڑت خبریں دیتے ہیں۔ چند روز قبل اداکار عمران عباس بھی ان جعلی خبروں کا شکار ہوئے جب ان کی اور اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی خبریں یوٹیوب پر وائرل ہوئیں جن کا نوٹس لیتے ہوئے عمران عباس نے ان جعلی خبروں کے اسکرین شاٹس اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے اور اس بات کو مذاق میں اڑادیا تھا۔

لیکن اب تو یوٹیوبرز نے عمران عباس کی ایک نہیں بلکہ مختلف اداکاراؤں کے ساتھ چار جھوٹی شادیاں کروادی ہیں اور اس بات نے عمران عباس کو بھی پریشان کردیا ہے۔اداکار عمران عباس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر مختلف یوٹیوب چینلز کے  سکرین شاٹس شیئر کیے جن میں ان کی اداکارہ علیزے شاہ، اشنا شاہ، صبورعلی اور عروہ حسین کے ساتھ شادی کی جعلی خبریں دی گئی ہیں۔ اداکار عمران نے ان  سکرین شاٹس کے ساتھ لکھا ’’علیزے شاہ کے بعد صبور، اشنا اور اب عروہ حسین کے ساتھ میری جنوری 2021 سے لے کر اب تک یہ یوٹیوبرز چار شادیاں کرواچکے ہیں۔ یاران بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ (یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے اور کوئی نام نہیں ہے؟)

کیا ہم ان بلاگرز / کلک بیٹرز (گمراہ کرنے والے یوٹیوبرز ) کے خلاف ایکشن لے سکتے ہیں؟ کسی بھی خاتون اداکارہ کا نام اس کے ساتھی اداکار یا اس کے دوست کے ساتھ جوڑنا واقعی شرمناک ہے۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ کم از کم اس طرح کے یوٹیوب چینلز، بلاگرز اور سوشل میڈیا پیجز کو ان سبسکرائب کردیں۔‘‘

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: سیشن عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

لاہور: سیشن عدالت میں ٹک ٹاک بنانے والا شخص گرفتار

ٹینس:عالمی نمبر1 نوواک جوکووچ بلغراد اوپن کے فائنل ميں پہنچ گئے

ٹینس:عالمی نمبر1 نوواک جوکووچ بلغراد اوپن کے فائنل ميں پہنچ گئے