in

امیتابھ نے سنی لیون کے کمپلیکس میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

امیتابھ نے سنی لیون کے کمپلیکس میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

امیتابھ نے سنی لیون کے کمپلیکس میں کروڑوں روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن نے 31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ خرید لیا،  اسی کمپلیکس میں سنی لیون نے 16 کروڑ بھارتی روپے میں اپارٹمنٹ مارچ میں خریدا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے میں ڈپلیکس اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی رقبہ 5184  سکوائر فٹ ہے جبکہ اس اپارٹمنٹ کی قیمت 60 ہزار بھارتی روپے فی سکوائر فٹ ہے، یہ اپارٹمنٹ ایک پوش علاقے کے پروجیکٹ میں 27 ویں اور 28 ویں منزل پر موجود ہیں۔اپارٹمنٹ کی کل مالیت 31 کروڑ بھارتی روپے بن رہی ہے جبکہ امیتابھ اپارٹمنٹ کی سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں 62 لاکھ بھارتی روپے بھی جمع کراچکے ہیں۔

اس اپارٹمنٹ کے ساتھ انہیں چھ  گاڑیوں کی پارکنگ بھی دی گئی ہے جبکہ اس پروجیکٹ میں اداکارہ سنی لیون اور دیگر اداکاروں کے بھی اپارٹمنٹ موجود ہیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن کے پاس ممبئی میں ’جلسہ‘ سمیت پانچ  بینگلوز موجود ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی:آئندہ چند روزمیں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

کراچی:آئندہ چند روزمیں بارش کا کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات

عمران عباس چندماہ میں چوتھی شادی کروانے پربرہم

عمران عباس چندماہ میں چوتھی شادی کروانے پربرہم