in

میں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا، اداکارہ ارمینا رانا خان

میں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا، اداکارہ ارمینا رانا خان

اداکارہ ارمینا رانا خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا ہے، اس قبل انہوں نے ناقدین مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ ان کی پسند سے نالاں ہیں تو انہیں فالو کرنا چھوڑ دیں۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں اداکارہ ارمینا خان کا کہنا تھا کہ ٹیٹو سے متعلق جو افواہیں ہیں وہ غلط ہے کیونکہ انہوں نے کوئی ٹیٹو نہیں بنوایا، جسے ٹیٹو سمجھا جارہا ہے وہ دراصل ان کی اسٹاکنگز ہیں، تاہم انہوں نے تنقید کرنے والوں کو طنزیہ انداز میں جواب دیا تھا ۔

گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی ٹانگ پربنے ٹیٹو سے متعلق کیے جانے والے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ طور پر کہا تھا کہ ٹیٹوز کے بعد اب کھوپڑی بنوائوں گی۔

اداکارہ نے آج اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے اسٹاکنگز کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی ٹانگ پر نظر آنے والا ٹیٹو دراصل ان کے اسٹاکنگز پر بنا ڈیزائن تھا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں یہ ہے ٹیٹو، جو کچھ لوگوں نے میرے پیروں پر دیکھا تھا ۔

واضح رہے کہ یہ تصویر اس وقت وائرل ہوئی پاکستانی اداکارہ ارمینا رانا خان اور ان کے شوہر فیصل خان کو سماجی خدمات پر برطانیہ کے برنلے ٹاؤن کی مقامی حکومت نے سرٹیفیکٹس سے نوازا گیا تھا جس کی تصویر انہوں نے خود اپنے سوشل اکاونٹ پر شئیر کی تھیں۔

فیصل اورارمینا کی شادی تقریبا فروری 2020 میں ہوئی تھی، اداکارہ نے اپنی منگنی کا اعلان جولائی 2017 میں کی جانے والی انسٹاپوسٹ میں کیا تھا۔

ارمینا رانا خان کا ڈرامہ سیریل ” محبتیں چاہتیں ” حال ہی میں اختتام پزیرہوا ہے جس میں ان کے مقابل حرامانی اور جنید خان نے مرکزی کردار ادا کیےجبکہ تحریر سمیرا فاضل کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں

فائزر ویکسین کی ایک لاکھ سے زائد ڈوزز اسلام آباد پہنچ گئیں

پورا سال مہنگائی کتنی رہے گی؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بجلیاں گرادیں

پورا سال مہنگائی کتنی رہے گی؟ گورنر سٹیٹ بینک نے بجلیاں گرادیں