in

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں

فرینڈز ری یونین کی وجہ سےدوستوں سے مزید قریب ہوئیں

حال ہی میں مشہور امریکی سٹ کام ‘فرینڈز’ کی ری یونین قسط نے نہ صرف دنیا بھر میں تہلکہ مچایا بلکہ اس میں ہائی پروفائل سیلیبرٹیز کی انٹری نے بھی شو کو چار چاند لگا دیے۔

جب ایچ بی او میکس نے ’فرینڈز ری یونین‘ میں شامل مہمانوں کا اعلان کیا تو کئی لوگوں کو اس پر تعجب ہوا کہ ملالہ یوسف زئی اس میں کیا کریں گی۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی اور ان کی ’بیسٹ فرینڈ‘ وی کو یہ سیریز بہت پسند ہے اور وی کے مطابق ملالہ اور سیریز کے لیڈ ایکٹر جوئی میں کئی باتیں مشترک ہیں۔

ملالہ کی دوست وی نے پروگرام میں ملالہ کے ہمراہ اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جوئی کی طرح ملالہ بھی جب کمرے میں داخل ہوتی ہیں تو ان کے ہونٹوں پر ایک نہ سمجھ میں آنے والا لطیفہ اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹ بھی کی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فرینڈز’ کی وجہ سے انہیں ‘ٹی وی ایڈکشن ‘کا صحیح مطلب پتہ چلا اور اسی سیریز کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں سے مزید قریب ہوئیں۔

یاد رہے کہ 90 کی دہائی کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں سے ایک قرار دیے جانے والے ‘فرینڈز’ کی 10 سالہ نشریات 2004 میں این بی سی ٹی وی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ

سہیل انورسیال اور نواب وسان کیخلاف نیب ریفرنسز دائرکرنیکا فیصلہ

کوئٹہ: بینکنگ فراڈ، سابق بینک منیجر کو 27سال قیدکی سزا

کوئٹہ: بینکنگ فراڈ، سابق بینک منیجر کو 27سال قیدکی سزا