in

راکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی

راکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی

راکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ، ڈانسر اورمتنازع بیانات دینے کے لیے مشہورراکھی ساونت نے خودکشی کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا کہ  میرے ملک کے بچوں کو کچھ ہوا تو میں خودکشی کرلوں گی کیونکہ میں بچوں کی یہ حالت دیکھ نہیں پاؤں گی مجھے بہت رونا آئے گا، میں دل کی بہت کمزور ہوں اگر بچوں کو کچھ ہوا تو دیکھ نہیں پاؤں گی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک کافی شاپ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارت میں پھیلی کالی پھپھوندی پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام والدین سے گزارش کی کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔راکھی نے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ کے بچے جب باہر سے کھیل کر واپس آئیں تو انہیں فوراً نہلائیں اور ان کی صفائی ستھرائی کا خیال  رکھیں  کیونکہ کسی کو نہیں معلوم وائرس کسے اور کب لگ جائے۔ بچے اس وقت صحت مند اور محفوظ رہیں گے جب ماں باپ ان کے لیے دعا کریں گے۔

راکھی ساونت نے بھارت میں کورونا وائرس کے شکار بچوں کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کے والدین ان کے لیے دعا مانگیں کیونکہ دوا اور دعا دینے والا وہی ہے اوپر والا۔ آپ سوچیں مجھے آج تک کورونا کیوں نہیں ہوا کیونکہ میں گھٹنوں کے بل جھک کرمیرے خاندان، بچوں اور  دیگر لوگوں کے لیے دعا مانگتی ہوں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 منشا پاشا کی شکل سارہ علی خان سے ملتی ہے یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

 منشا پاشا کی شکل سارہ علی خان سے ملتی ہے یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

بلوچستان:ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش،کالےشیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

بلوچستان:ہوائی فائرنگ،اسلحہ نمائش،کالےشیشےوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی