in

بات پکی کی نئی تصاویرکےساتھ والدکیلئے منال خان کی جذباتی پوسٹ

بات پکی کی نئی تصاویرکےساتھ والدکیلئے منال خان کی جذباتی پوسٹ

اداکارہ منال خان نے اپنی بات پکی کی مزید تصاویرشیئرکرتے ہوئے والد مرحوم کیلئے جذباتی پیغام لکھا ہے۔

احسن محسن اکرام اورمنال کی فیملی کے ساتھ یہ تصاویر 18 مئِی کو دونوں کی بات پکی کے موقع پرلی گئی تھیں جس میں ایمن اور منیب سمیت دونوں کے اہل خانہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

منال نے والد کی کمی محسوس کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” بابا ان تصاویرمیں نہیں ہیں لیکن میں جانتی ہوں وہ آس پاس موجود ہیں۔ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہے ہیں، حفاظت کررہے ہیں اورہمارے ساتھ سیلیبریٹ کررہے ہیں ”۔

اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بابا آج ہوتے تو احسن سے ملتے۔

پوسٹ پرسجل علی، صبورعلی، ثناء جاوید ، اریبہ حبیب، آئمہ بیگ سمیت دیگر شوبزساتھیوں نے اپنے تبصروں میں منال کے والد کیلئے مغفرت کی دُعا کرتے ہوئے اداکارہ کیلئے تسلی آمیز کلمات لکھے۔

سال 2020 جاتے جاتے اداکارہ ایمن خان اور منال خان کو والد سے جدائی کا صدمہ دے گیاتھا۔

مبین خان کی علالت کے باعث منال نے 19 دسمبر کو مداحوں سے ان کی صحتیابی کیلئے دعاکی درخواست کرتے ہوئے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا” میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں ” ، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائی تھیں کہ ان کے والد کو کیا بیماری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں وزیر اعظم عمران خان

ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں وزیر اعظم عمران خان