in

پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ سے شادی کر لی 

پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ سے شادی کر لی 

پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت اور کرکٹ کوچ سے شادی کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف اداکارہ جیا علی نے کاروباری شخصیت عمران ادریس سے شادی کرلی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ جیا علی اور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کی نکاح کی تصاویر گردش کرتی رہیں۔ اداکارہ کا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا جس میں اہل خانہ اور قریبی لوگوں نے شرکت کی ۔ 

ان کے شوہر پروفیشنل کرکٹ کوچ کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ میں اپنا کاروبار بھی چلاتے ہیں ، وہ وہ دنیا کی کئی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں جن میں ہانگ کانگ کی قومی ٹیم بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن بھی ہیں ۔

وائرل تصاویر میں اداکارہ کو نکاح نامے پر دستخط کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دیگر تصاویر میں جیا علی کو عمران ادریس کے ہمراہ عروسی لباس میں مسجد کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے اپنے نکاح کے روز وائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جب کہ ان کے شوہر کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں اداکارہ کی عمر سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہوں نے 48برس کی عمر میں شادی کی۔خیال رہے کہ اداکارہ جیا علی پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں انہوں نے فلم کیرئیر کا آغاز معمر رانا کے ہمراہ ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی رینجر اور پولیس کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

کراچی رینجر اور پولیس کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور

اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل اجلاس، اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کیلئے قرارداد منظور