in

جیاعلی نے ہانگ کانگ کے پی ٹی آئی ممبرسےشادی کرلی

جیاعلی نے ہانگ کانگ کے پی ٹی آئی ممبرسےشادی کرلی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ جیاعلی گزشتہ روز سادگی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اسکرین سے کافی عرصے سے دوررہنے والی اداکارہ کا نکاح لاہور کی بادشاہی مسجدمیں ہوا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہیں۔

جیا علی نے ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور وہاں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس سے شادی کی ہے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔

نکاح کی تصاویر ڈیجیٹل کری ایٹریاسین لاکھانی نے اپنے انسٹاگرام پیج پرشیئرکیں۔ تقریب میں صرف قریبی عزیز اور دوست احباب شریک ہوئے، اداکارہ نے اس خاص دن کیلئے وائٹ این گولڈ غرارہ سوٹ کے ساتھ آتشی گلابی کامدار دوپٹے کا انتخاب کیا تھا ، عمران ادریس ڈل گولڈ شیروانی میں ملبوس تھے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق عمران ادریس پی ٹی آئی ہانگ کانگ کے رکن ہیں اور وہاں اسپورٹس کا بزنس چلاتے ہیں، وہ ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کے علاوہ کرکٹ کوچنگ بھی کرتے ہیں۔ وہ یونائیٹڈ کرکٹ کلب ہانگ کانگ کے بانی بھی ہیں۔

بطورماڈل کیریئرکا آغاز کرنے والی جیاعلی کوفلمسازسید نورکی 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ دیوانے تیرے پیار ‘ سے صحیح معنوں میں شہرت حاصل ہوئی۔ اداکارہ کی کامیاب فلموں میں گھر کب آؤ گے، لو میں گُم، سایہ خدائے ذوالجلال اور دیگر شامل ہیں۔

فلموں کے علاوہ میر آبرو، پُکار، کاغذ کے پھول، بند کھڑکیوں کے پیچھے، ہم تمہارے گنہگار، ڈولی ڈارلنگ سمیت دیگر مقبول ڈرامے اداکارہ کے کریڈٹ پرہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تیس سال اورزائدعمرکےافراد کیلئےواک اِن ویکسینیشن کی سہولت

تیس سال اورزائدعمرکےافراد کیلئےواک اِن ویکسینیشن کی سہولت

کراچی رینجر اور پولیس کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

کراچی رینجر اور پولیس کی کارروائی مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار