in

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ایک اور بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کرلی۔

 

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بگ باس کناڈا سے شہرت حاصل کرنے والی جے شری رامیا نے پیر کی صبح بنگلورو میں واقع اپنے رہائش گاہ پر خودکشی کرلی، انہوں نے 2017 میں بننے والی فلم اپپو ہولی کھارا سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

 

بنگلورو پولیس کے مطابق اداکارہ کو ان کے اپنے گھر کے ایک کمرے میں لٹکا ہوا پایا گیا ہے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 

جےشری رامیا گذشتہ سال اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے فیس بک پر ایک تشوش ناک پوسٹ شیئر کی تھی ۔

 

اداکار نے 22 جولائی 2020 کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہار گئی، میں اس گھٹیا دنیا اور ڈپریشن کو خیرباد کہتی ہوں تاہم بعدازاں اداکارہ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’وہ اپنی بیسمنٹ میں خواتین کے پتلے رکھتا تھا‘ معروف اداکار کی سابقہ محبوبہ نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’وہ اپنی بیسمنٹ میں خواتین کے پتلے رکھتا تھا‘ معروف اداکار کی سابقہ محبوبہ نے انتہائی شرمناک الزام لگادیا

ایسٹونیا: پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب

ایسٹونیا: پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب