in

مجھے اب بھی ماضی کی طرح بھاری معاوضے کے عوض ۔۔۔بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت کا ایسا انکشاف کہ ہر کسی کے گال شرم سے لال ہو جائیں

مجھے اب بھی ماضی کی طرح بھاری معاوضے کے عوض ۔۔۔بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت کا ایسا انکشاف کہ ہر کسی کے گال شرم سے لال ہو جائیں

مجھے اب بھی ماضی کی طرح بھاری معاوضے کے عوض ۔۔۔بھارتی اداکارہ ملیکا شراوت کا …

  

ممبئی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بولڈ اور گلیمر کردارادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 44 سالہ ملیکا شراوت نے کہا ہے کہ انہیں اب بھی بھاری معاوضے کے عوض فلموں میں ’گلیمر، نامناسب اور بولڈ‘ کردار ادا کرنے کی پیش کی جاتی ہے۔’خواہش، مرڈر، ہس، ڈرٹی پولیٹکس،تھینک یو، ویلکم، دی متھ اور شادی سے پہلے‘جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی اداکارہ کے مطابق اب اگرچہ لوگوں اور فلم سازوں کی سوچ بدل چکی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں ماضی جیسے ہی بولڈ اور نامناسب کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ملیکا شراوت نے کہا کہ انہیں فلم انڈسٹری میں 17 سال ہوچکے مگر انہیں بولڈ اور گلیمر کرداروں کے علاوہ دوسرے کرداروں کی انتہائی کم پیش کش کی جاتی ہے۔ملیکا شراوت کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب 17 سال قبل 2004 کی فلم ’مرڈر‘ میں بولڈ اداکاری کی تھی، تب انہیں ’گندی اور بری عورت‘ کہا گیا تھا اور لوگ انہیں اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے تھے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مرڈر‘ میں اداکاری کے بعد اخلاقی طور پر ایک طرح سے ان کا قتل ہی کردیا گیا تھا مگر اب فلم دیکھنے اور فلم بنانے والوں کی سوچ بدل چکی ہے۔ملیکا شراوت کے مطابق ماضی میں جو مناظر یا باتیں معیوب سمجھی جاتی تھیں اب وہ ہر فلم میں ہوتی ہیں اور شائقین بھی انہیں دیکھ کر کوئی رد عمل نہیں دیتے یا حیرانی کا اظہار نہیں کرتے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک میں کتنے فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے؟ ادارہ شماریات کے انکشاف نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی 

ملک میں کتنے فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے؟ ادارہ شماریات کے انکشاف نے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی 

کیا کرونا ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائینگے؟

کیا کرونا ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائینگے؟