in

اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کا بھی معروف اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا چرچا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کا بھی معروف اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا چرچا بھارتی میڈیا نے دعویٰ کردیا

اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کا بھی معروف اداکارہ کے ساتھ معاشقے کا چرچا، …

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے بھائی کارنیش شرما اپنا پروڈکشن ہاﺅس چلاتے ہیں۔ فلم ’بلبل‘ انہی کی پروڈکشن ہے، جس کی ہیروئن تریپتی دیمری کے ساتھ اب کارنیش شرما کے معاشقے کا چرچا ہونے لگا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کارنیش اور 26سالہ تریپتی پہلی بار فلم بلبل کے سیٹ پر ہی ملے تھے اور وہیں ایک دوسرے کے قریب آئے۔

اگرچہ کارنیش اور تریپتی دونوں نے ہی اس معاملے پر بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم ان کے باہمی دوستوں کا کہنا ہے کہ کارنیش اور تریپتی ایک دوسرے کے کافی قریب آ چکے ہیں۔ حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنے بھائی کارنیش اور تریپتی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے بھائی کو بہت ’مِس‘ کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ تریپتی دیمری کا تعلق دہرادون سے ہے تاہم وہ ممبئی میں مقیم ہیں۔ انہوں نے فلم پوسٹر بوائے سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب معروف اداکارہ انیتا ایوب عمران خان کے ساتھ فلرٹ کرتی رہیں ویڈیو سامنے آگئی

وہ وقت جب معروف اداکارہ انیتا ایوب عمران خان کے ساتھ فلرٹ کرتی رہیں ویڈیو سامنے آگئی

فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر پادری کو گاڑی تلے کچل ڈالا

فحش فلموں کی سابق اداکارہ نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر پادری کو گاڑی تلے کچل ڈالا