in

کیرئیر کے ابتداء میں پارٹیز میں لڑائی کے مشورے دیے گئے تشار کپور

کیرئیر کے ابتداء میں پارٹیز میں لڑائی کے مشورے دیے گئے تشار کپور

کیرئیر کے ابتداء میں پارٹیز میں لڑائی کے مشورے دیے گئے، تشار کپور

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار تشار کپور نے کیرئیر کے ابتدائی ایام میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھا دیا۔

تشار کپور کے فلمی دنیا میں 20 سال مکمل ہوگئے ہیں لیکن ان کی شہرت مخصوص کرداروں کے حوالے سے ہی ہے۔اداکار نے 20 سال مکمل ہونے پر انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں دیے جانے والے مشوروں سے پردہ اٹھایا ہے۔تشار نے بتایا کہ کیرئیر کے آغاز میں خاموش طبیعت کا مالک تھا اور ان دنوں لوگ مجھے پاگلوں والے مشورے دیتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا جاتا تھا کہ پارٹیوں میں جھگڑے کروں اور شاہ رخ خان کی طرح جذباتی اداکاری کرو۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مضحکہ خیز اور خوفناک تھا کیونکہ فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود میرے ساتھ یہ ہوا لیکن فلمی خاندانوں سے تعلق نہ رکھنے والوں کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہوگا۔خیال رہے کہ تشار بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار جیتندر کے بیٹے اور ایکتا کپور کے بھائی ہیں۔ انہوں نے کیرئیر کا آغاز 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے کیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

احساس تب ہی ہوتا ہے: بشریٰ انصاری کا ویڈیو پیغام

احساس تب ہی ہوتا ہے: بشریٰ انصاری کا ویڈیو پیغام

راکھی نے میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے

راکھی نے میکا سنگھ کے پاؤں چھولیے