in

پریانکاچوپڑا سے کامیاب شادی کا رازجانیے

پریانکاچوپڑا سے کامیاب شادی کا رازجانیے

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ کامیاب شادی کا راز شیئرکیا ہے۔

امریکی میگزین ووگ کوانٹرویو میں اداکارہ کا ایک کامیاب شادی کے پیچھے چھپے رازسے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میری شادی کو صرف 2 سال ہوئے ہیں لہذا میں آپ کو زیادہ نہیں بتا پاوں گی لیکن میرے خیال سے یہ ” گفتگو” ہے۔

پریانکا کاماننا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی چاہیے اورساتھ گزارے جانے والے وقت سے لطف اندوز ہونا چاہیے، یہ ایک حیرت انگیز راز ہے۔

کیرئیرکے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا کہ کسی کے اعزاز پربھروسہ کرنے کے بجائے سخت محنت کرتے رہنا چاہیے، اگر آپ آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو حرکت کرتے رہیں۔

ووگ نے پریانکا کی شادی کو دنیا کی شاندار شادی قراردیتے ہوئے پوچھا کہ انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام کیسے دے لیا؟ اداکارہ کی شادی کی تقریبات بھارت اور امریکا دونوں جگہوں پرہوئی تھیں ۔

اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اس کا راز صرف 2 ماہ میں شادی کرلینا ہے، کیونکہ ہمارے پاس کچھ بھی سوچنے کا وقت نہیں تھا اس لیے جب شادی ہوئی بالکل پرفیکٹ تھی۔

کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونزعمر میں ان سے 10 سال چھوٹے ہیں، دونوں کی شادی دسمبر2018 میں ہوئی۔

پریانکا کو اپریل میں بھارت میں کرونا کے باعث تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ویکسین کیلئےامریکی حکومت سے مدد کی درخواست کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

راج کمارراؤ کے ساتھ اداکاری کی نئیفلم ” دی وائٹ ٹائیگر” رواں سال آسکر ایوارڈزکی نامزدگیوں میں شامل تھی۔ فلم کی کہانی 2008 میں انگریزی زبان کا سب سے معتبر انعام بُکرپرائز جیتنے والے اروند ادیگا کے ناول پرمبنی ہےجس کا مرکزی کردار بلرام حلوائی ہے اور یہ ناول اس کی زندگی کا غریبی سے امیری تک کا سفر ہے۔

وائٹ ٹائیگر22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی، فلم کو رامین بحرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق  قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

جنت مرزا اور ہانیہ عامر سے متعلق  قومی کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی