in

انوشےعباسی کی بولڈ”باربی ڈول لُک” پرکڑی تنقید

انوشےعباسی کی بولڈ”باربی ڈول لُک”  پرکڑی تنقید

اداکارہ انوشے عباسی سوشل میڈیا پر بوڈ تصاویر شیئرکرنے کے باعث تنقید کی زدمیں ہیں، جم کے لباس میں تصاویر کے بعد باربی ڈول لُک میں تصاویر نے سوشل میڈیا پرنئی بحث کا آغازکردیا۔

انوشے نے انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” تمہاری باربی ڈول نہیں ”۔

ڈرامہ سیریل ”رقص بسمل” میں سکینہ کی اداکاری کو سراہنے والوں کواداکارہ کا ماڈرن انداز پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں مایوسی کا اظہار کیا کہ انہیں انوشے سے ایسی توقع نہیں تھی۔

ایک خاتون صارف نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ انہیں انوشے کی اداکاری اور وہ خود بیحد پسند ہیں اور تبصرے کا مطلب نفرت ہرگزنہیں، لکھا کہ ایسے شوٹس سے نوعمرلڑکیاں متاثرہوتی ہیں اور اسی طرح کے فیشن اپناناچاہتی ہیں۔ یہ سب کرنا ہے تو محدود ہوکرکریں، کم از کم پبلسٹی نہ کریں کیونکہ اس کے نتائج کاسامنا مڈل کلاس والدین کو کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کوماڈرن سکینہ دیکھ کریہ فکربھی پڑ گئی کہ اب عیسیٰ کا کیا ہوگا۔

چٹکلے چھوڑنے والوں کی بھی کمی نہیں، صارفین نے یہ تک لکھ ڈالا کہ انوشے نے کسی بچی کا لباس چوری کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: میٹرو بس سروس کے مسافروں کو مشکلات، زینے خراب ہوگئے

لاہور: میٹرو بس سروس کے مسافروں کو مشکلات، زینے خراب ہوگئے

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اونچی اڑان آج کتنا اضافہ ہو گیا ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اونچی اڑان آج کتنا اضافہ ہو گیا ؟ جانئے