in

کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، زارا نور عباس

کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، زارا نور عباس

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ نے زارا نور عباس ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے اچھا محسوس نہیں کررہی تھی۔

اداکارہ نے بھارتی اداکار راج کپور کے گانے کے کچھ بول شیئر کیے جو کہ یوں تھے

کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار، کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار، جینا اسی کا نام ہے۔

اداکارہ کا یہ شیئر کرنے کا یہ ہی مطلب تھا کہ زندگی میں چاہے کچھ بھی ہوجائے بالآخر انسان کو جینا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کیلئے تھا، میرے لیے دعائیں اور پیار بھیجنے کا بہت شکریہ، آپ لوگوں کی جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات میں نے پڑھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل حالات اور دنوں میں اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اپنی خالہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہیں تھیں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

بھارتی کسان احتجاج:سدھو نےبھی گھرپر سیاہ پرچم لہرادیا

بھارتی کسان احتجاج:سدھو نےبھی گھرپر سیاہ پرچم لہرادیا