in

جنت مرزا ٹی وی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟

جنت مرزا ٹی وی ڈراموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟

پاکستان کی مقبول ترین ٹِک ٹاکر جنت مرزا نے اتنی شہرت کے باوجود ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

جنت مرزا نے گزشتہ روزانسٹاگرام پرلائیوسیشن میں فالوورز کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ منگنی کی افواہوں کی ایک بار پھر تردید کے علاوہ جنت نےمداح کی فرمائش پراپنے فون کی فوٹو گیلری سے وہ تصویر بھی شیئرکی جو ابھی تک سوشل میڈیا پرشیئر نہیں کی تھی۔

اداکاری میں دلچسپی رکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ ہاں لیکن میں اپنے گھر اورشہرسے مہینوں تک دور نہیں رہ سکتی کیونکہ کراچی میں ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں بہت وقت لگتا ہے۔

ساتھی ٹک ٹاکرعُمربٹ کے ساتھ منگنی کی خبروں کے حوالے سے جنت کا کہنا تھا کہ میری منگنی ہوگئی اور مجھے علم تک نہیں تھا۔

جنت کی ایک مداح نے انہیں آپی کہتے ہوئےشکوہ کیا کہ آپ گھرپرہوتی ہیں اس کے باوجود گارڈ ہمیں آپ سے ملنے کیوں نہیں دیتا ؟ جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ “مجھے افسوس ہے ، لیکن اسے اس بات کی کی اجازت نہیں اور میرے لیے انفرادی طور پرسب سے ملنا ممکن نہیں ”۔

ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ یہ بات انہیں افسردہ کرتی ہیں کہ لوگ ان کے گھرپرآکر اسطرح واپس جاتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Gold afp

سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر

مری: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

مری: جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا