in

نوربخاری خاتون مداح کی گھرآمد پرخوفزدہ

نوربخاری خاتون مداح کی گھرآمد پرخوفزدہ

شوبزکوخیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پوسٹس کے نتیجے میں خاتون فالوور کی اپنے گھرآمد پرخوفزدہ ہوگئیں۔

انسٹااسٹوریزمیں نورنے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذکرکیا ۔

انسٹاپراکثروبیشتراپنے گھرکی و دیگر تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرنے والی نور نے لکھا ” گزشتہ روز ایک خاتوب میرے گھرآئیں اور کہا کہ وہ مجھے انسٹاگرام پرفالو کرتی ہیں اور میری اسٹوریزدیکھنے کے بعد انہوں نے میرا گھرڈھونڈ لیا”۔

خاتون کے اچانک اپںے گھرپہنچنے اور سوشل میڈیا کو اس کی وجہ بتان سے خوفزدہ نور نے اس حوالے سے اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے لکھا ” اس بات نے مجھے خوفزدہ کردیا کیونکہ میں کسی سے نہیں ملتی، میں آپ کے جذبات کی قدرکرتی ہوں لیکن پلیز مجھے اس طرح سے خوفزدہ نہ کریں ۔ یہ آپ کو دوسروں کا تعاقب کرنے والا بناتا ہے” ۔

عون چوہدری کی سالگرہ پرنور بخاری کااظہار

نورکئی سال سے شوبزکی دنیا کوچھوڑ کر مذہبی تعلیمات پرعمل پیرا ہیں، ان کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اکثروبیشترمخلتف ویڈیوزاپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔

نورکے علاوہ کئی انٹرنیشنل سیلیبرٹیز بھی ایسے تجربات کا سامنا کرچکی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑاتھا، کم کارڈیشین اور ٹیلر سوئفٹ سمیت بین الاقوامی ستاروں کو ان کے جنونی مداحوں نے اغوا اور قتل کی دھمکیاں تک دیں۔

زویاناصر نے نوربخاری کو کھری کھری سنادیں

اس کے علاوہ سال 20132 میں معروف پاپ اسٹار جسٹن بیبر کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا۔ اسٹاکرکا دعویٰ تھا کہ اس نے یہ منصوبہ بندی اس لیے کی کیونکہ وہ جسٹن سے محبت کرتا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، نرسنگ کالجز کھولنے کا فیصلہ

پنجاب میں میڈیکل یونیورسٹیز، نرسنگ کالجز کھولنے کا فیصلہ

Gold afp

سونے کی قیمت تین ماہ کی بلند ترین سطح پر