in

معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں اینٹری مار دی

معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں اینٹری مار دی

معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں اینٹری مار دی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی سپر سٹار، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

اب عائزہ خان کے مداح اپنی من پسند اداکارہ کو ٹی وی سکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ خوشخبری عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ شام اپنے ا نسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی ایک مختصر سی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک ٹاک پر فالو کریں۔‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی ‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

عائزہ خان کی اس پوسٹ پر اُن کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے ٹالک شوز سے بھاگنے والی اور ڈراموں سے ہٹ کر میڈیا کا سامنا نہ کرنے والی اداکارہ کے ٹک ٹاک جوائن کرنے پر خوشگوار حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے 

اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن کوتھپٹرمارنےکا الزام،رکن پنجاب اسمبلی رانا نوید گرفتار

اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن کوتھپٹرمارنےکا الزام،رکن پنجاب اسمبلی رانا نوید گرفتار