in

کپل شرما شو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ وجہ لڑائی نہیں بلکہ ۔۔۔

کپل شرما شو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ وجہ لڑائی نہیں بلکہ ۔۔۔

کپل شرما شو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ، وجہ لڑائی نہیں بلکہ ۔۔۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں سونی ٹی وی پر چلنے والے مزاحیہ پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کو فروری کے وسط سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شو کے منتظمین کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے۔ شو کا فارمیٹ ایسا ہے کہ اس میں مختلف فلمی شخصیات اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے شرکت کرتی ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے فلمیں ریلیز نہیں ہو رہیں اس لیے بالی ووڈ کے بڑے نام بھی اس میں شرکت نہیں کر رہے ۔

اس کے علاوہ شو میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بھی مشکل ہے، عوامی شرکت پروگرام کا لازمی حصہ ہے لیکن کورونا کی وجہ سے وہ شریک نہیں ہو پا رہے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فروری کے وسط میں شو کو بند کردیا جائے گا اور حالات نارمل ہونے پر اسے دوبارہ آن ایئر کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سونی ٹی وی پر اس سے پہلے بھی ایک بار کپل شرما شو عملے کی آپس کی لڑائی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔ لڑائی کی وجہ سے کئی ماہ تک یہ شو بند رہا جس کے بعد نئی کاسٹ کے ساتھ یہ دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’مجھے اتنا سیدھا بندہ نہیں چاہیے‘ بیوی نے بھولے شوہر کو قتل کردیا

’مجھے اتنا سیدھا بندہ نہیں چاہیے‘ بیوی نے بھولے شوہر کو قتل کردیا

اسلام آباد کا ایف نائن پارک گروی رکھنے کی تیاری

اسلام آباد کا ایف نائن پارک گروی رکھنے کی تیاری