in

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے ان کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زارا نور عباس اپنی خالہ سنبل شاہد کے انتقال کے بعد انسٹاگرام پر زیادہ متحرک نہیں تھیں اگرچہ وہ بسا اوقات ملک اور دنیا کے موجودہ حالات پر سٹوری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کرتی تھیں۔

گزشتہ روز اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ صارفین کی مشکور تھیں، پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ میں کچھ دن سے اچھا محسوس نہیں کررہی تھی۔

زارا نے بھارتی اداکار راج کپور کے گانے کے کچھ بول شیئر کیے جو کہ یوں تھے:

‘کسی کی مسکراہٹوں پہ ہو نثار، کسی کا درد مل سکے تو لے ادھار، کسی کے واسطے ہو تیرے دل میں پیار، جینا اسی کا نام ہے’۔

 اداکارہ کا یہ شیئر کرنے کا یہ ہی مطلب تھا کہ ’زندگی میں چاہے کچھ بھی ہوجائے بالآخر انسان کو جینا ہی ہوتا ہے’۔

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ سب آپ کیلئے تھا، میرے لیے دعائیں اور پیار بھیجنے کا بہت شکریہ، آپ لوگوں کی جانب سے بھیجے گئے تمام پیغامات میں نے پڑھے’۔ 

آخر میں اداکارہ نے مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ‘ان مشکل حالات اور دنوں میں اپنے پیاروں کا خیال رکھیں، بہت سارا پیار۔ آپ کی زارا’

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اجنبی خاتون نے نور بخاری کے گھر پہنچ کر ایسی بات بتا دی کہ اداکارہ سن کر ’ڈر‘ گئیں

اجنبی خاتون نے نور بخاری کے گھر پہنچ کر ایسی بات بتا دی کہ اداکارہ سن کر ’ڈر‘ گئیں

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے؟ جانئے