in

ویڈیو: سلمان خان کی فلم’رادھے‘ کے وہ سین جو چرائےگئے

ویڈیو: سلمان خان کی فلم’رادھے‘ کے وہ سین جو چرائےگئے

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کو 13 مئی عید الفطر کے موقع پر آن لائن یعنی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘پرریلیز کیا گیا تھا۔

سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کورین فلم ’اُتھ آؤٹ لاز‘ کا انڈین ورژن ہے اور اس فلم میں اُن کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور دیگر کاسٹ میں جیکی شروف، زرینہ وہاب اور رندیپ ہوڈا شامل ہیں۔

سلمان کی فلم ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر فلم رادھے اور کورین فلم اُتھ آؤٹ لاز کا موازنہ کیا جانے لگا بہت سے صارفین نے دونوں فلموں کے ایک جیسے سین کو ایک ساتھ ایک ویڈیو میں پوسٹ کیں ۔

اس قبل بھارتی گلوکار کمال خان نے بھی سلمان کی فلم رادھے پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان نہ صرف فلم بلکہ کورین فلم کا پوسٹر بھی چوری کیا ہے ۔

بھارتی گلوکار کمال خان گزشتہ کئی روز سے سلمان خان اور ان کی فلم پر تنقید کرتے ہوئے کئی ٹوئٹس کرچکے ہیں تاہم آج ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ اداکار سلمان خان نے عدالت میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ فلم ’رادھے‘ 13 مئی کو آن لائن ریلیز ریلیز ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی تھی۔

اس حوالے سے سلمان خان نے ایک پیغام میں کہا کہ جو فلم ’رادھے‘ کا پائیریٹڈ ورژن یعنی فلم کو غیرقانونی طور پر دیکھ رہے ہیں، ہم نے آپ کو اپنی فلم ’رادھے‘ کو 249 بھارتی روپے کی مناسب قیمت پر دیکھنے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے باوجود چند پائیریٹڈ ویب سائٹس فلم ’’رادھے‘‘ کو غیرقانونی طور پر دکھارہی ہیں جو ایک سنگین جرم ہے۔ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائیٹس کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔

سلمان خان نے درخواست کی تھی کہ براہ مہربانی اس غیرقانونی کام میں حصے دار نہ بنیں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی ایکشن لے گا، انہوں نے مزید کہا براہ کرم اس بات کو سمجھیں ورنہ سائبر سیل کی کارروائی سے آپ بہت بڑی مشکل میں پڑجائیں گے۔

بعدازاں انہوں نے عدالت سے بھی رجوع کیا جس پر دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کو واٹس ایپ پر شیئر کرنے والے صارفین کےاکاؤنٹ بند کرے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان  میں بننے والی کرونا ویکسین اگلے ہفتے لانچ ہوجائیگی،نوشین حامد

پاکستان  میں بننے والی کرونا ویکسین اگلے ہفتے لانچ ہوجائیگی،نوشین حامد

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائیگا،شہلارضا

شکارپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سخت آپریشن کیا جائیگا،شہلارضا