in

زرنش خان کی بھارتی گانے پرڈانس ویڈیو وائرل

زرنش خان کی بھارتی گانے پرڈانس ویڈیو وائرل

اداکارہ زرنش خان کی بھارتی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے ۔

زرنش نے انسٹاگرام پر بھارتی گانے ” بدمعاش دل ہے ضد پہ اڑا” پرڈانس کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں سیاہ لانگ فراک میں ملبوس ڈانس مووز دکھارہی ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں واضح کیا کہ سُپرفلمی سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ ہی اس ویڈیو کوسمجھ سکتے ہیں۔

ان کے فالوورزمیں سے بیشتر نے اداکارہ کے ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

اگست 1993 میں جنم لینے والی 27 سالہ اداکارہ نے شوبز کیریئرکا آغاز سال 2014سے کیا اور 2015 میں ڈرامہ “سسرال” میں علیزے کا کردار نبھانے پر بہترین سوپ اداکاری کی کیٹگری میں ہم ایوارڈ حاصل کیا۔

زرنش کے کریڈٹ پر اب تک صحرامیں سفر، جو تو چاہے، عشق زہے نصیب، سن یارا، دے اجازت، سسرال میرا، یہ دل میرا، محبت نہ کریو، استانی جی، ایک محبت کافی ہے اور کئی دیگر ڈرامے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پریانکا چوپڑا نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

پریانکا چوپڑا نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

MZ FAZAL UR REHMAN ON PP MONTAGE 13-04 Mukkaram

مولانافضل الرحمان نے پیپلزپارٹی قیادت کو نادان قرار دیدیا