in

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

منی ہیسٹ 5 کےریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

نیٹ فلیکس نے معروف ہسپانوی سیریزمنی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کی ریلیز کا اعلان کردیا، پانچواں سیزن معروف سریز کا آخری سیزن ہوگا۔

نیٹ فلیکس نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے معروف سیریز کے سیزن 5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ۔

ٹوئٹ میں منی ہیسٹ 5 کا ایک مختصر ٹیزر بھی پیش کیا گیا جس کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 5 کو دو حصوں میں جاری کیا جائے گا ۔

نیٹ فلکس کے مطابق منی ہیسٹ 5 کا پہلہ حصہ رواں برس 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ منی ہیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔ پندرہ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہسپانوی نیٹ ورک اینٹینا 3 پر 2 مئی 2017 سے لیکر 23 نومبر 2017 تک چلائی گئی تھی۔ نیٹ فلکس نے 2017 کے آخر میں اس سیریز کو 22 مختصر اقساط میں دوبارہ کاٹ کر دنیا بھر میں جاری کیا۔ نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20 دسمبر 2017 کو ہوا۔

اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا، اپریل 2018 میں ہی نیٹ فلکس نے 16 نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسرا حصہ 19 جولائی 2019 کو جو کہ 8 اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا، منی ہیسٹ سیریز کا چوتھا حصہ 3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب

مسائل کے باوجود شرح نمومیں اضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات سے فاصلے کم ہوگئے، پلوشہ خان

اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات سے فاصلے کم ہوگئے، پلوشہ خان