in

اداکارہ ثانیہ شمشاد جلد ماں بننے والی ہیں

اداکارہ ثانیہ شمشاد جلد ماں بننے والی ہیں

اداکارہ ثانیہ شمشاد کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ جو راز ہمارے دلوں میں محفوظ تھا وہ دنیا کو بتانے کا وقت آگیا ہے، اللہ ہمیشہ ان گنت اور سوچ سے بڑھ کر نعمتوں کے ذریعے ہمیں نوازتا ہے، ہم اس کے بے حد مشکور ہیں۔

واضح رہےکہ اداکارہ ثانیہ شمشاد کی شادی جولائی 2019 میں ہوئی تھی، انہوں نے آسڑیلیا میں مقیم بزنس مین ہدایت سعید سے شادی کی تھی اور اب خود بھی آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔

سنہ 2011 میں ڈرامہ سیریل ’تیرے پہلومیں ‘ سے اداکاری کے سفر کا آغاز کرنے والی ثانیہ شمشاد نے کم وقت میں مقبولیت حاصل کی، ثانیہ شمشاد اداکاری کے علاوہ میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے کافی ڈرامہ سیریلز میں سپورٹنگ کے علاوہ مرکزی کردار بھی ادا کیے جبکہ ڈرامہ سیریل ’صدقے تمہارے‘ میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا۔

ثانیہ کے قابل ذکر ڈراموں میں پیا نام کا دیا، اسیر زادی، کیسی عورت ہوں میں ، نور بی بی، دوسرا چہرہ، اگر تم نہ ہوتی، ایک بوند زندگی اور دیگر شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوگرکےمریضوں میں کرونا،بلیک فنگس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین

شوگرکےمریضوں میں کرونا،بلیک فنگس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں،ماہرین

خواتین کھلاڑیوں کی کرونا ویکسینیشن کاآغاز کل سےہوگا

خواتین کھلاڑیوں کی کرونا ویکسینیشن کاآغاز کل سےہوگا