in

وہ معروف بھارتی اداکارہ جس نے بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کردیا نئی مثال قائم کردی

وہ معروف بھارتی اداکارہ جس نے بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کردیا نئی مثال قائم کردی

وہ معروف بھارتی اداکارہ جس نے بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار …

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری جسم کی نمائش کی انڈسٹری کہلاتی ہے مگر اس انڈسٹری میں بھی جنہیں اپنی اقدار وروایات کی حدود میں رہنا ہے، رہ لیتے ہیں۔ اداکاروں اور اداکاراﺅں کی ایک فہرست ہے جنہوں نے فلموں اور ڈراموں میں جسم کی نمائش کرنے اور فحش مناظر عکسبند کرانے سے انکار کیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں سے ایک اداکارہ حبہ نواب ہیں۔ ٹی وی ڈرامہ ’جیجا جی چھت پر کوئی ہے‘ سے شہرت پانے والی حبہ نواب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مذہبی اقدار کومدنظر رکھتے ہوئے ماضی میں بھی بکنی پہننے اور جسم کی نمائش کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کبھی نہیں کریں گی۔ 

اداکارہ تانیا شرما بھی انہی اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جنہوں نے عریانی و فحاشی کی وجہ سے کئی ویب سیریز اور ڈراموں میں کام سے انکار کر دیا مگر اپنی اقدار سے روگردانی نہیں کی۔ تانیا شرما کا کہنا تھا کہ ”میں جب سے انڈسٹری میں آئی ہوں، بے شمار پراجیکٹس میں کام گنوا چکی ہوں، صرف اس لیے کہ ان پراجیکٹس میں کچھ ایسے مناظر عکسبند کرانے کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے جو میں نہیں کرا سکتی۔“ اداکارہ جنت زبیر نے بھی ’تو عاشقی‘ میں ایک قابل اعتراض سین عکسبند کرانے سے انکار کر دیا تھا اور اب بھی ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ایسے مناظر عکسبند نہیں کرائیں گی۔

’قسم تیرے پیار کی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ کارتیکا سینگر نے ایک انٹرویو میں بتا رکھا ہے کہ انہیں اپنے ساتھی اداکار شرد ملہوترا کے ساتھ ایک رومانوی سین عکسبند کرانا تھا تاہم اس نے انکار کر دیا جس پر ’باڈی ڈبل‘ سے یہ سین کرایا گیا اور کلوز اپس میں کارتیکا کا چہرہ استعمال کیا گیا۔ان کے علاوہ اداکارہ ماہی وِج، اداکار ویویان ڈسینا، اداکار اقبال خان، اداکارہ میتالی ناگ، اداکارہ سوناریکا بھادریاسمیت کئی ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جو فلموں اور ڈراموں میں ایسے مناظر عکسبند کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شاہد آفریدی انجری کےباعث پی ایس ایل6 سےباہر

شاہد آفریدی انجری کےباعث پی ایس ایل6 سےباہر

وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ

وزیراعظم کاآئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ