in

ورون دھون اورنتاشادلال کی شادی، تصاویروائرل

ورون دھون اورنتاشادلال کی شادی، تصاویروائرل

بالی ووڈ اداکارہ ورون دھون اور فیش ڈیزائنرنتاشا دلال ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس جوڑے کی شادی ممبئی کے ساحلی علاقے علی باغ کے ایک پرتعیش ریزورٹ میں ہوئی، جہاں 22 جنوری سے شای کی تقریبات جاری تھیں۔

 

اداکارنے انسٹاگرام پر روایتی رسم ورواج کے مطابق پھیرے لگانے کے دوران کھینچی گئی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ” زندگی بھرکی محبت باضابطہ ہوگئی”۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ نتاشا اس شادی کیلئے آسانی سے آمادہ نہیں ہوئیں اوردوستی سے قبل وہ اداکارکو 3 بارمسترد کرچکی تھیں۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں پیدا ہونے والی صنعتکار راجیشن دلال کی بیٹی نتاشا اور ورون دھون چھٹی جماعت میں ایک ساتھ پڑھتے تھے، بعد ازاں نتاشا امریکا منتقل ہوئیں، جہاں انہوں نے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی۔

 

نیویارک سے فیشن کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2013 میں بھارت واپسی پرنتاشا نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کرایا۔

 

اداکارنے ایک پروگرام کے دوران اعتراف کیا تھا کہ محبت کے رشتے سے قبل نتاشا دلال 3 بار مجھے مسترد کر چکی تھیں۔ بالی وڈ میں 2011 میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اداکاری کے بعد انہوں نے تعلقات بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا کے باعث شادی کی تقریب میں 40 سے 50 مہمان ہی شریک ہوئے جن میں اہل خانہ، قریبی دوست ، فلمسازکرن جوہر ، سلمان خان ، کترینہ کیف ، عالیہ بھٹ ، ارجن کپور اور منیش ملہوترا سمیت فلم انڈسٹری کی چند معروف شخصیات شامل ہیں۔

 

شادی کی تقریب سے قبل سنگیت کی تقریب کے علاوہ ورون دھون کے دوستوں نے ان کیلئے ایک بیچلرپارٹی کا اہتمام بھی کیاتھا جہاں جاتے ہوئے اداکار کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تاہم وہ خود اور گاڑی محفوظ رہے۔

 

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گو کہ شادی کا مہورت شام 4 بجے کا تھا تاہم رسومات کا آغازشام 6 بجے کے بعد کیا گیا، مہمانوں کی تواضع لبنانی ،میکسیکن اور روایتی بھارتی کھانوں سے کی گئی۔

 

پرائیویسی برقرار رکھنے کے لیے شادی کے مقام پربھی حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے، مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا عارضی طور پر بند کیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد تھی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشے میں بٹھانے سے انکار پر دو لڑکوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

رکشے میں بٹھانے سے انکار پر دو لڑکوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

سندھ میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پرغور،ایپکس کمیٹی کااجلاس جاری

سندھ میں سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال پرغور،ایپکس کمیٹی کااجلاس جاری