in

حنا کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ آغا علی نے سب بتادیا

حنا کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ آغا علی نے سب بتادیا

حنا کو شادی کیلئے کیسے پروپوز کیا؟ آغا علی نے سب بتادیا

کراچی (ویب ڈیسک) اداکار آغا علی نے اپنی اہلیہ اداکارہ حنا الطاف کو شادی کیلئے پروپوز کرنے کی کہانی بیان کردی,آغا علی کا کہنا تھا کہ ہماری ملاقات ڈرامہ سیریل دلِ گمشدہ کے سیٹ پر ہوئی، شروعات میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بالکل بات نہیں کرتے تھے، آہستہ آہستہ بات چیت شروع ہوئی۔ 

آغا علی نے حال ہی میں اہلیہ حنا الطاف کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی سے قبل ملاقات اور پھر دوستی محبت میں بدلنے  کی کہانی مداحوں کو بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ پھر ہماری دوستی ہوئی جس کے بعد پتہ چلا کہ دونوں کی ماضی کی زندگی میں کافی حد تک مماثلت تھی، پھر ایک دن گفتگو کے دوران حنا نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں شادی کر کے سیٹل ہونا چاہتی ہیں۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میری ماں جی حنا کو جانتی تھیں اور میرے دل کا حال بھی انہیں پتا تھا کہ میں اسے پسند کرتا ہوں تو انہوں نے مجھے کہا کہ بیٹا پھر تمہیں اس سے شادی کرلینی چاہیے۔

اس دوران حنا الطاف کا کہنا تھا کہ میرا تعلق ساس سے بالکل دوستوں والا ہے۔گفتگو کے دوران اداکار آغا علی نے بتایا کہ ہمارا پروپوزل بھی کافی سادگی سے تھا، میں نے حنا سے فون پر پوچھا کہ تم زندگی میں سیٹل ہونا چاہتی ہو، میں بھی ایسا ہی چاہتا ہوں تو چلو شادی کرلیتے ہیں۔

دوسری جانب آغا کی تعریف کرتے ہوئے حنا نے بتایا کہ یہ بہت وفادار ہیں، ساتھ ہی اپنی فیملی کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور مجھے ان کی یہی خصوصیت پسند ہیں۔

یاد رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی گزشتہ برس لاک ڈاون کے دوران 22 مئی کو ہوئی تھی۔ 

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Rawalpindi ring road

راولپنڈی رنگ روڈ معاملے پر انکوائری کا آغاز

کراچی:کروناکیسزمیں اضافہ،ضلع وسطی کے4ٹاؤنزمیں لاک ڈاؤن

کراچی:کروناکیسزمیں اضافہ،ضلع وسطی کے4ٹاؤنزمیں لاک ڈاؤن