سورس: Instagram/varundvn
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انڈیاٹائمز کے مطابق نتاشا دلال ایک فیشن ڈیزائنر ہے اور ان کا نام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ اس کے والد کا نام راجیش دلال اوروالدہ کا نام گوری دلال ہے۔ راجیش دلال ایک کاروباری شخص ہیں۔ نتاشا نے تعلیم بمبئے سکاٹش سکول سے حاصل کی اور بعد ازاں نیویارک میں فیشن انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے فیشن ڈیزائننگ کا کورس کیا۔ ورون دھون اور نتاشا بچپن سے ایک ہی سکول میں پڑھے ہیں اور تبھی سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔
ورون اور نتاشا کی محبت کی کہانی بھی کئی سالوں پر محیط ہے۔ وہ اوائل عمری سے ہی ڈیٹنگ کرتے آ رہے ہیں، تب سے جب ابھی ورون نے فلم نگری میں قدم بھی نہیں رکھا تھا۔ ان کی پہلی ملاقات سکول میں چھٹی کلاس میں ہوئی تھی جو جلد ہی دوستی میں بدل گئی۔ اس کے کئی سال بعد ان کی ملاقات ایک کنسرٹ میں ہوئی اور وہاں سے ان کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔ فلم فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ورون دھون کہہ چکے ہیں کہ ”میں بدلہ پور جیسی الگ موضوعات کی فلموں میں نتاشا کی وجہ سے کام کرتا ہوں کیونکہ اسے اس طرح کی فلمیں پسند ہیں۔ ہم دونوں میں کئی قدریں مشترک ہیں۔ ہم طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔“