in

مادھوری ڈکشٹ ’ہیرا منڈی‘ میں نظر آئینگی

مادھوری ڈکشٹ ’ہیرا منڈی‘ میں نظر آئینگی

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 19 سال بعد سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کریں گی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اپنے نئے پراجیکٹ ہیرا منڈی میں ایک مجرا سونگ کے لئے مادھوری ڈکشت کو سائن کریں گے ۔

سنجے لیلا بھنسالی فلم ہیرا منڈی کے لئے اداکارہ سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کو مرکزی کرداروں کے لیے منتخب کرچکے ہیں ۔ تاہم فلم میں ایک ’مجرا‘ بھی شامل کیا جائے گا جس کے لیے سنجے لیلا بھنسالی نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی نے دپیکا پڈوکون کو بھی فلم ’ہیرا منڈی‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اداکارہ نے ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب مادھوری ڈکشٹ فلم میں مختصر کردار میں جلوہ گرہوں گی۔

واضح رہے اداکارہ ماھوری ڈکشٹ نے آخری بار 2002 میں بننے والی سنجے لیلا بھنسالی کی کامیاب ترین فلم ’دیوداس‘ میں کام کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کردیا گیا سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

اسرائیلی مظالم کیخلاف وقار یونس میدان میں آگئے

اسرائیلی مظالم کیخلاف وقار یونس میدان میں آگئے