in

بالی ووڈ کے معروف موسیقار انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے معروف موسیقار انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے معروف موسیقار انتقال کرگئے

ناگپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی موسیقار وجے پٹیل عرف لکشمن حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ میں 70 سے زائد فلمون کی موسیقی ترتیب دینے والے وجے پٹیل اپنے بیٹے کے ساتھ ناگپور میں مقیم تھے جہاں انہیں آج دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ انہوں نے 80 کی دہائی میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور سریندر کے ساتھ مل کر بالی ووڈ کو کئی مشہور گانے دیے۔ وجے اور سریندر کی جوڑی رام لکشمن کے نام سے مشہور تھی۔

انہوں نے سلمان خان کی فلموں ’میں نے پیار کیا‘، ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ میں موسیقی ترتیب دی جن کے کئی گیت سپر ہٹ ثابت ہوئے۔ فلم “میں نے پیار کیا” کا البم تو اتنا زیادہ ہٹ ہوا کہ اس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت کارائس پراسیسنگ ملز کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

حکومت کارائس پراسیسنگ ملز کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ

جانسن چارلس، ہیٹمائرپی ایس ایل6 کاحصہ بن گئے

جانسن چارلس، ہیٹمائرپی ایس ایل6 کاحصہ بن گئے