in

جب میرا ریپ ہوا 19برس کی تھی، گلوکارہ لیڈی گاگا

جب میرا ریپ ہوا 19برس کی تھی، گلوکارہ لیڈی گاگا

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 19 سال کی عمر میں ایک میوزک پروڈیوسر نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ بھی ہوگئی تھیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے رو پڑیں، انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ صرف 19 سال کی تھیں ایک میوزک پروڈیوسر نے زبردستی ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

لیڈی گاگا نے شہزادہ ہیری اور اوپرا ونفرے کی جانب سے ذہنی صحت پر بنائی گئی دستاویزی سیریز ’دی می یو کانٹ سی‘ یعنی ’مجھے تم نہیں دیکھ سکتے‘ کی پہلی قسط میں اپنے ساتھ ہونے والے استحصال پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جس تکلیف سے گزریں، اس کا احساس صرف اور صرف انہیں اور ان کے جسم کو ہے ۔

گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے صدمے کی حالت میں متعدد مرتبہ میڈیکل چیک اپ کراتے ہوئے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی تک کرائے لیکن ان میں کسی بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی، کم از کم تین سال بعد انہوں نے آہستہ آہستہ زندگی کی جانب لوٹنا شروع کیا ۔

لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ اس مکروہ شخص کا دوبارہ کبھی چہرہ دیکھنا اور نہ ہی اس کا نام لینا پسند کریں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غریب مزدورکے3بچے اتائی کےعلاج کی بھینٹ چڑھ گئے

غریب مزدورکے3بچے اتائی کےعلاج کی بھینٹ چڑھ گئے

ایلن مسک نے ٹیسلا گاڑیوں میں راکٹ کی طاقت ڈالنے کا فیصلہ کرلیا

ایلن مسک نے ٹیسلا گاڑیوں میں راکٹ کی طاقت ڈالنے کا فیصلہ کرلیا