in

مسئلہ فلسطین پرطنزیہ رویہ: زویاناصراور کرسٹین بیٹزمین کے راستے الگ

مسئلہ فلسطین پرطنزیہ رویہ: زویاناصراور کرسٹین بیٹزمین کے راستے الگ

اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین سے منگنی کرنے والی اداکارہ زویا ناصر نے کرسٹین سے تعلق ختم کرتے ہوئے شادی نہ کرنے کااعلان کردیا۔

زویا کے اس فیصلے کے پیچھے کرسٹین کا فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے موقف ہے جو کسی صورت مسلمانوں کی حمایت میں نہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پرایک خاتون صارف اور جرمن ولاگرکے درمیان اس معاملے پر ہونے والی چیٹ کے اسکرین شاٹس وائرل ہوئے تھے جن میں کرسٹین کا رویہ فلسطین کے حوالے سے طنزیہ اور ہتک آمیز تھا۔

زویا نے انسٹاگرام پوسٹ میں فالوورز پرواضح کیا کہ وہ کرسٹین بیٹزمین سے شادی نہیں کررہی ہیں۔

اداکارہ نے وجہ بتاتے ہوئے لکھا ”میری ثقافت ، میرے ملک ، میرے عوام اور میرے مذہب کے بارے میں بے حسی کے حوالے سے اس میں اچانک آنے والی تبدیلی میرے اس مشکل اور اٹل فیصلے کا باعث بنی”۔

زویا نے واضح کیا کہ کچھ مذہبی و معاشرتی حدود ایسی ہوتی ہیں جنہیں کسی صورت پار نہیں کیاجاسکتا، اسی لیے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے اس مشکل فیصلے پراپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے مزید لکھا کہ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی ، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے۔ اللہ مجھے اس مشکل سے نمٹنے کیلئےہمت دے ۔ میں کرس کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہشمند ہوں۔

پوسٹ کے اختتام پر زویا نے درخواست کی کہ اس جذباتی صدمے سے باہرآنے کیلئے انہیں اور ان کی فیملی کو کچھ وقت کی ضرورت ہے۔

زویا اور کرسٹین کی شادی کی تمام ترتیاریاں مکمل تھیں، تقریبا 3 ہفتے قبل زویاکے قریبی دوست اور معروف یوٹیوبر شاہ ویرجعفری نے دونوں کیلئے سرپرائزڈھولکی کا اہتمام بھی کیا تھا۔

فروری 2021 میں کرسٹین نے انسٹا گرام پر اپنے فالوورز کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، جرمن یو ٹیوبر نے اس حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر اسلامک سینٹرآف میامی میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی تھی ۔ اس موقع پر زویا ناصر بھی کرسٹین کے ہمراہ تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ٹی آئی ميں گروپ نہيں صرف گروپنگ کا تاثرہے،غلام سرور

پی ٹی آئی ميں گروپ نہيں صرف گروپنگ کا تاثرہے،غلام سرور

زرمبادلہ کےذخائر 23ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، حماد اظہر

زرمبادلہ کےذخائر 23ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے، حماد اظہر